عدن: یمن میں جاری پانچ روزہ جنگ بندی کے باوجود عدن میں سابق صدر حامی منصور ہادی اور میں حوثی قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمن میں جنگ بندی کے باوجود عدن شہر کے وسطی علاقے تعز میں سابق صدر منصور ہادی کی حامی فوج اور حوثی قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم دس افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
عدن کےشہریوں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود کو ئی فرق نہیں پڑا ہے اور شہر بدستور حوثیوں کے قبضے میں ہے جس کے خلاف مقامی ملیشیا مزاحمت کر رہی ہے۔
دوسری جانب قوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو حدیدہ اور المکلا کی بندرگاہوں پر امدادی سامان لے کر سات جہاز پہنچے ہیں جن پر ایندھن، گندم اور خوراک کا دیگر سامان لدا ہوا ہے۔