کراچی: پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس اصلت یمن سےایک چھیالیس پاکستانیوں اورچھتیس غیرملکیوں کولے کر آج کراچی پہنچ گیا جبکہ پی این ایس شمشیر یمن سےچھتیس پاکستانیوں کولےکرآج جبوتی پہنچے گا.
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت یمن سے ایک سو بیاسی افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا، یمن سے محصورین کو لے کر آنے والا پاک بحریہ کے جہاز میں ایک سو چھیالیس پاکستانی سمیت چھتیس غیرملکی مسافر شامل تھے۔
جنکا تعلق بھارت، چین، انڈونیشیا،کینیڈا،برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے ہے۔
پی این ایس اصلت جب کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا تو انکا پاک بحریہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لیگی رہنما ہمایوں خان بھی استقبال کیلئےموجود تھے جبکہ غیر ملکی مسافروں کا استقبال کرنے کیلئےان کےسفیر بھی بندرگاہ پہنچے۔
پاک بحریہ کی اس کوشش کو سراہاتے ہوئے تمام مسافروں نے پاکستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئےتھے۔
پی این ایس اصلت چار اپریل کو مکلا سے روانہ ہوا تھا، پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس شمشیرپچاس سے زیادہ محصورین کو لیکر الحدیدہ سے آج جبوتی پہنچے گا۔