جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ایران پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے اہم ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات میں پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت کی گئی۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خطے میں امن و امان کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، سب فریقین کو جنگ سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں