The news is by your side.

Advertisement

نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ نے ملک سے باہر بھی اپنا لوہا منوایا، شفقت محمود

لاہور : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے طلبہ نے ملک سے باہر بھی اپنا لوہا منوایا، خواہش ہے ہم اس میوزیم کو ایک کلچرل سینٹر کے طور پر بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ این سی اے طلبہ قابل اور باصلاحیت ہیں وہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لاہور کے اس طرف بھی ایک کلچرل سینٹر ہو.۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کو بہتر بنانے پر زور دیا جائے گا بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی، تعلیم کو اہمیت دینی چاہیے تعلیم کے میعار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہوگی، نادرن ایریاز میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

حکومت کی کارکاردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ15ماہ بہت مشکل تھے، ہمیں ورثے میں ملکی معیشت تباہی و بربادی کی حالت میں ملی تھی، اس سال قرض کی مد میں 12بلین ڈالرز کی ادائیگی کی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چار سال میں پہلی بار کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ملکی معیشت پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور مہنگائی کا گراف بھی نیچے کی طرف جا رہا ہے، معیشت و گورننس کی بنیادی چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، ہر اجلاس میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی ضروری ہے۔

ملک بھر میں ہونے والے طلباء یونین کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہروں کے حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے معاملے پر کابینہ کے اجلاس میں بات کریں گے، طلبہ یونین پر مختلف آرا ہیں، طلبہ کی خواہشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں