The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس : ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان خالد شمیم، معظم علی اورمحسن علی کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا ، فیصلے میں ملزمان خالد شمیم، معظم علی اورمحسن علی کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی ، اپیل تینوں مجرموں خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کی جانب سے دائر کی گئی۔

اپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ18 جون کے اسپیشل کورٹ کاحکم کالعدم قرار دے۔

واضح رہے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسدادی دہشت گردی کی عدالت نے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ، عدالت نے قتل کی سازش، معاونت اورسہولت کاری کیس پر فیصلہ دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں