تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آئی فو ن 6میں ایک اور بڑی خامی سامنے آگئی

نیویارک: کیا آپ کا آئی فون 6 میں ایک اور بڑی خامی سامنے آگئی ہے، کیمرہ تصویریں صاف نہیں بناتا،  اگر ایسا ہے تو آپ اس مسئلے کا سامنا کرنے والے اکیلے شخص نہیں ہیں کیونکہ اکثر آئی فون صارفین یہی شکایت کررہے ہیں، اس سے پہلے اس فون کے ٹیڑھا ہوجانے اور آپریٹنگ سسٹم  کے مسائل سامنے آچکے ہیں اور اب یہ مسئلہ دیکھا جارہا ہے کہ پچھلا کیمرہ تصویریں صاف نہیں بناتا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ وہ فون کو جتنا بھی ساکت رکھیں، تصویر ایسے آتی ہے گویا اسے کانپتے ہوئے ہاتھوں سے بنایا گیا ہے، بہت سے صارفین کو اس مسئلے کی وجہ سے کمپنی سے رابطہ کرکے اپنا نیا فون بدلوانا پڑا ہے۔

اگرچہ ابھی تک ایپل کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مسئلہ ہارڈویئر میں ہے یا سافٹ ویئر میں ہے، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ فون کے او آئی ایس سسٹم کا مسئلہ ہے۔

اس سسٹم میں ایک آلہ ”جائروسکوپ“ اور حرکت کی پیمائش کرنے کیلئے موشن پروسیسر ہوتا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ اسی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے کیمرہ صاف تصویریں نہیں بنارہا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی تصویروں کو انتہائی صاف اور بہترین کوالٹی کا اعلیٰ نمونہ بنانے کیلئے استعمال کی گئی تھی لیکن نتائج الٹ برآمد ہورہے ہیں۔

فون کا سامنے والا کیمرہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے اور اس کے بارے میں کوئی شکایت تاحال سامنے نہیں آئی۔

Comments

- Advertisement -