تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

آج ڈاکٹرانورسدید کی سال گرہ ہے

آج اردو کے مشہور ادیب، نقاد اور محقق ڈاکٹرانورسدید کی تاریخ پیدائش ہے ۔ وہ 4 دسمبر 1928ء کو قصبہ میانی تحصیل بھلوال ، ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے تھے۔

ڈاکٹر انور سدید نے ابتدائی تعلیم سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان میں حاصل کی۔ 1944ء میں ایف ایس سی کے لیے اسلامیہ کالج لاہورمیں داخلہ لیا لیکن تحریک پاکستان میں سرگرمیوں کی وجہ سے امتحان نہ دے سکے۔ گورنمنٹ انجینئرنگ سکول منڈی بہائوالدین سے سول انجینئرنگ کا ڈپلوما اوّل بدرجہ اوّل میں گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کیا اور محکمہ آبپاشی پنجاب میں ملازمت اختیار کی دوران ملازمت انہوں نے اردو ادب میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کیں۔

وہ اسی سے زیادہ کتابوں کے مصنف ہیں جن میں اردو ادب کی تحریکیں، اردو ادب میں سفرنامہ، پاکستان میں ادبی رسائل کی تاریخ ،میر انیس کی اقلیم سخن، اردو افسانے کی کروٹیں، اُردو افسا نے میں دیہات کی پیشکش اور اردو ادب کی ایک مختصر تاریخ سر فہرست ہیں۔

وہ کئی اخبارات اور جرائد کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے، آج کل لاہور میں مقیم ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں