تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

آصف علی زرداری کا گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کو ٹیلی فون

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کو ٹیلی فون کیا ہے اور اس بات کی یقین دھانی کرائی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہے ۔

گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت ا لعباد خان کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون کیا اور اس دوران ایم کیو ایم کی صورتحال اور ان کے استعفے کے حوالے سے بات کی ، گورنر سندھ نے سابق صدر کو بتایا کہ وہ بدستور کام کررہے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، استعفے کی خبروں کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ، مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور ساتھ لیکر چلیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر سندھ کی خدمت کریں گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے کئی گھنٹے سے جاری اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ایم کیو ایم قانونی مسائل میں الجھی ہوئی ہے ، اورایم کیو ایم پر بلاجواز آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جارہا ہے کہ وہ بلاجواز آپریشن کے خلاف قانونی اور آئینی حق استعمال کرے گی، ذرائع کے مطابق ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -