تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ابوظہبی ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے چارسو اسی رنزکا ہدف

ابوظہبی: پاکستانی ٹیم نے ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز ایک سو پچھتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے چار سو اسی رنز کا ہدف دیا ہے۔ جبکہ محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اور کیرئیر کی چھٹی سنچری اسکور کی

تتفصیلات کے مطابق پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز نامکمل دوسری اننگز پندرہ رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی۔ انہتر رنز پر پہلی وکٹ اظہرعلی کی گری جو تئیس رنز پر اش سودھی کا شکار بنے۔ سودھی نے یونس خان کو اٹھائیس رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

دو وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کیویز کی جان میں جان تو آئی لیکن پریشانی مزید بڑھ گئی۔ محمد حفیظ نے کیریئر کی چھٹی سنچری بنائی جس پر انھیں کیوی کپتان نے بھی داد دی۔

پاکستان نے اننگز ایک سو پچھتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے چار سو اسی رنز کا ہدف دیا ہے جس کو عبور کرنا شاید کیویز کیلئے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اور کیرئیر کی چھٹی سنچری بنالی۔ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر بالاخر پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ نے سنچری اکاؤنٹ کھول ہی لیا۔

صحرا میں حفیظ اب تک تیرہ ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور انھیں  نیوزی لینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اوپنر کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے حفیظ نے دوسری اننگز میں ذمہ داری نبھائی اور جم کر کیوی بولرز کی دھنائی کی ۔

ایک سو تیس گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے محمد حفیظ نے بارہ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلی اور کیرئیر کی چھٹی سنچری اسکور کی  حفیظ کی سینچری کے فوری بعد مصباح الحق نے اننگز ڈکلئیر کردی۔

Comments

- Advertisement -