تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اب ایس ایم ایس اور ای میل ناخن سے بھیجے

امریکہ:  کبھی کبھی آپ کو انتہائی ضروری پیغام پہنچانے کے لیے میسج بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر آپ اس وقت میٹنگ یا محفل میں ہوں تو اس طرح فون پرمصروف رہنا خلاف ادب عمل شمار کیا جاتا ہے مگر اب آپ کی یہ مشکل بھی آسان ہوجائے گی کیونکہ انگوٹھے کے ناخن پر نصب ایک ایسا اسٹیکر تیار کرلیا گیا ہے، جسے چھونے سے آپ کی ای میل یا میسج پہنچ جائے گا اور کسی کو اس کا علم بھی نہیں ہوگا۔

امریکی ماہرین نے رنگ برنگی جعلی ناخنوں سے متاثر ہوکر ایک اسٹیکر تیار کرلیا ہے، جس کے نیچے باریک سرکٹ موجود ہے، جو صرف انگلی لہرانے سے ہی ایک میسج تیار کرسکتا ہے۔

اس ایجاد کو نیل او کا نام دیا گیا ہے، جسے بعض لوگ جاسوسی کا ایک آلہ بھی قرار دے رہے ہیں کیونکہ صرف ناخن چھونے اور انگلی لہرانے سے بھی ای میل اور ایس ایم ایس تیار کیا جاسکتا ہے، جس کا کسی کو احساس بھی نہیں ہوتا جب کہ یہ پیغام وائرلیس یا بلیوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر پر منتقل ہوجاتا ہے۔

اس جدید اسٹیکر پر 4 تہیں موجود ہیں، جن میں سب سے اوپر رنگین پرت، دوسری پر سینسر،تیسرے پر مائیکروچپس اور کنٹرولراور بلوٹوتھ اور چوتھی پر بیٹری ہے جب کہ یہ اسٹیکر2  گھنٹے تک پیغام نشر کرسکتا ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے ایس ایم ایس اور ای میل پیغامات کو صرف انگوٹھا گھمانے سے بھیجا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اہم ایجاد کا اینٹینا بنانا ایک چیلنچ تھا تاہم اور اب بیٹری کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے جو فی الحال صرف 2 گھنٹے تک کام کرسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسے مستقبل کا ریموٹ کنٹرول بھی قرار دیا جارہا ہے ۔ مثلاً گھر میں داخل ہوتے ہی اگر آپ ناخن کے اسٹیکر پر دائیں سے بائیں انگلی پھیریں تو اس سے دروازہ کھل جائے اور بائیں سے دائیں پھیرنے پر گھر کی روشنی جلائی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -