تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اب زیادہ کھانا کھانا مہنگا پڑے گا

واشنگٹن: دنیا میں اکثریت ان لوگوں کی ہے،جو کھانا کھاتے ہیں تو ان کا ہاتھ نہیں رکتا اور وہ اپنا وزن بھی کم کرنا چاہتے ہیں تاہم  امریکی ماہرین نے ایسا نیکلس تیار کیا، جو زیادہ کھانا کھانے پر بجنے لگے گا۔

خواتین کا زیورات کیساتھ لگاؤ دیکھتے ہوئے امریکی ماہرین نے ایسا نیکلس تیار کر لیا، جو خواتین کو زیادہ کھانے سے روکنے میں مدد کرے گا۔

امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ اس نیکلس کو ’’وئیر سینس‘‘ کا نام دیا گیا ہے، ٹیکنالوجی سے لیس وئیرسینس نامی نیکلس میں خاص قسم کے سینسر نصب ہیں، جو اسے پہننے والی خاتون کی غذا کو مانیٹر کرینگے۔

اسے پہننے والی خاتون جیسے ہی زیادہ کھانا یا مشروب پینے کی کوشش کرے گی اس نیکلس کا الارم بجنے لگے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات کے دوران نیکلس میں چند تکینکی خرابیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جسے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جلد ہی یہ نیکلس تجارتی بنیادوں پر فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -