تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اب چولہے پر کھانا پکانے کے ساتھ موبائل بھی چارج کریں

نیویارک: اب لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب بجلی کے بغیر بھی موبائل فون چارج کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

  امریکہ میں ایک انوکھا اور جدید چولھا تیار کیا گیا ہے،اس چولہا پر کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔

انسانی ہاتھ کے برابر سائز کے حامل اس چولہے کو ’’بائیو لایٹ کیمپ اسٹو” کا نام دیا گیا ہے۔

اس چولھے کو جلانے کے لیے گیس استعمال کی جاتی ہے، جس کے ساتھ ایک ایسی ڈیوائس نصب کی گئی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کے تحت آگ سے نکلنے والی تپش کو برقی توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔

اسی دوران اس ڈیوائس کے ساتھ مو بائل فون یا آئی پیڈ کو منسلک کرکے چارج کیا جاتا ہے جب کہ ایمرجنسی لائٹ بھی چارج اور روشن کی جاسکتی ہے۔

 اس حیرت انگیز چولہے کی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -