تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

استعفوں کا فیصلہ واپس لیں, ایازصادق کی عمران خان سےاپیل

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمران خان سےاپیل کی ہے کہ وہ استعفوں کا فیصلہ واپس لیں۔ مطا لبوں کے لئے اسمبلی کا فورم موجود ہے،سراج الحق نے استعفوں کے التوا کا مشورہ دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے قبل ایک موقع اور دیا جائے گا۔ ایازصادق کا کہنا تھا کہ سراج الحق سے کہا ہے کہ دودن مزید انتظار کر سکتا ہوں، منصب اجازت نہیں دیتا، ورنہ عمران کے پاس جا کر پرانے تعلق کا کو ئی واسطہ دیتا۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطےکے دوران کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، استعفوں کی منظوری سے مزید سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی، علی محمد خان اور اسد عمر کو استعفوں کی تصدیق کےلیے کل طلب کیا ہے۔

عارف علوی، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے پانچ اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو غیر آئینی قرار دے دیاگیا ہے۔ اراکین نے اسپیکر کے بجائے عمران خان کو استعفے ایڈریس کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -