تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران جوہری معاہدے کے خلاف سرگرم

اسرائیل : اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران جوہری معاہدے کے خلاف سرگرم ہوگئے، انکا کہنا تھا کہ جوہری توانائی معاہدہ مشرق وسطی میں تباہ کن جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

شمالی امریکہ میں یہودی گروہوں سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں سے چودہ جولائی کا معاہدہ ایران کے بم بنانے کی صلاحیت کو روکنے کے لئے کافی نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ عالمی طاقتوں کا ایران سے معاہدہ ایران کو بم بنانے سے روکنے کے بجائےبم بنانے کی راہ کو ہموار کرتا ہے، ایران اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بم بنا سکتا ہے۔

نیتن یاہو نے جوہری معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ایران کے ساتھ معاہدہ مشرق وسطی میں جنگ کے پھیلاؤ بڑھانے کی جانب ایران کی ایک کوشش ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ معاہدہ خطےمیں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو تیز اور ایران کی دہشتگردی اور جارحیت کو بڑھائے گا ، جو خطرناک جنگ کا باعث ہوگا۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطی میں جنگ کے منڈلاتے خطرات کے باعث اس معاہدے کو منظور نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -