تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

اسلام آباد:پی ٹی وی کی عمارت پر مظاہرین کا قبضہ،پی ٹی وی کی نشریات بند

اسلام آباد:  ریڈ زون میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے، مظاہرین نے  پی ٹی وی نیوز کی عمارت پر مکمل قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کر دی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکا تمام رکاوٹیں عبورکرتے ہوئے پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت میں داخل ہوگئے، مظاہرین نے پی ٹی وی نیوز اور پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات بند کرادی، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے آگے کوئی مزاحمت نہیں کی۔

عملہ عمارت کے اندر موجود ہے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے کیسی کہ یرغمال نہیں بنایا۔

مظاہرین کو روکنے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوجی اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔ پی ٹی وی کی عمارت پر قبضے کے بعد وزارت داخلہ فوری طور پر حرکت میں آئی، مظاہرین کو روکنے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوجی اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اور رینجرز اور پاک فوج کو عمارت خالی کرانے کا حکم دیا۔۔

پاک فوج کی آمد پر مظاہرین نے پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے، پاک فوج پاک فوج نے مظاہرین کو دس منٹ میں پی ٹی وی کی عمارت خالی کرنے کا حکم دیا۔۔

Comments

- Advertisement -