تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وزارتِ داخلہ کا رمضان المبارک کے احترام ایک ماہ کیلئے پھانسی پرعملدرآمد مؤخر

اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کیلئے پھانسی کی سزاپرعمل درآمد روکنے کا حکم جاری کردیا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق پھانسی پرعمل درآمد پرایک ماہ کی پابندی ماہِ رمضان کے احترام میں لگائی گئی ہے ماہِ رمضان میں کسی بھی قیدی کوپھانسی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وہ تمام قیدی جن کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں، اُن کی سزا پرعمل درآمد رمضان سے قبل یا پھر رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں پھانسی کی قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جائے اور ایسا فیصلہ رمضان کے مہینے کے احترام میں کیا گیا ہے، جن قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، انہیں رمضان سے پہلے یا بعد میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل مینوئل کے تحت سزاؤں پر عمل درآمد روکتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -