تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین نادرا کی تقرری درست قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اُن کی تقرری کو درست قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے چیئرمین نادرا تقرری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے طارق ملک کی برطرفی کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

چیئرمین نادرا کی برطرفی کے خلاف تین دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا، حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے دلائل دیئے تھے۔

اکرم شیخ نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی درست نہیں ہے، عدالت نے کیس پر سماعت کے بعد تیرہ دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، طارق ملک چند روز پہلے اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم عدالت نے اُن کا موقف درست قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -