تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغانستان میں داعش کا پہلا حملہ،33 جاں بحق

کابل: افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم 33 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک بینک کے باہر ہوا جہاں سرکاری ملازمین اور فوجی افسران اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لئے جمع تھے، دھماکے میں 100 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں متعدد بچے بھی شامل ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری مبینہ طورپردولت اسلامیہ نے قبول کی ہے پرتاحال اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

پولیس چیف فضل اشرف نے میڈٰیا سے گفتگع کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک خودکش حملہ تھا اور تحقیقاتی ادارے تفتیش کررہے ہیں کہ آیا ایک کے بعد دوسرا دھماکہ بھی ہوا تھا یا نہیں‘‘۔

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ حملہ داعش نے کیا ہے اور یہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے۔

قبل زکر بات یہ ہے کہ ماضی میں افغانستان سمیت کئی ممالکی میں اسی نوعیت کے دھماکوں میں ملوث طالبان نے بھی ہفتے کے روز ہونے والے اس دھماکے کو شیطانی طرزعمل قراردیا ہے۔

داعش کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری کی تصدیق ہونے کی صورت میں مذکورہ تنظٰیم کی افغانستان یہ اب تک کی سب سے بڑی کاروائی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں