تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغانستان کی پارلیمنٹ کی عمارت پر شدت پسندوں کا حملہ،7حملہ آورہلاک

کابل : افغان پارلیمنٹ پرشدت پسندوں کےحملہ میں دو افراد ہلاک جبکہ ساتوں حملہ آور مارے گئے۔

فغان دارالحکومت کابل کےمغربی حصےمیں قائم افغان پارلیمنٹ میں خود کش دھماکے کے بعد داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چھ حملہ آور مار دیئے گئے، حملے کا آغاز پارلیمنٹ کی عمار ت کے باہر ایک خود کش کار بم دھماکے سے ہوا ۔

جس کے بعد دیگرچھ حملہ آورں نے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا جبکہ تمام اراکین پارلیمنٹ اس حملے میں محفوظ رہے, جنھیں سیکیورٹی اہلکاروں نے بحفاظت نکال لیا تھا۔

افغان وزارت صحت کاکہنا ہے کہ حملے میں ایک خاتون اور بچہ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اٹھارہ شہری زخمی ہوئےہیں، حملہ اس وقت ہوا جب پارلیمنٹ میں معصوم استکزئی کو وزیرِدفاع کے طور پر متعارف کرایا جارہا تھا جبکہ یہ نشست گزشتہ نوماہ سے خالی تھی، حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -