تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغان پارلیمنٹ پرحملہ، 6 حملہ آور ہلاک، 19 شہری زخمی

 کابل: افغان پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور ہونےوالے چھ شدت پسند سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں مارے گئے۔

افغانستان کی پارلیمنٹ نے دنیا بھر کی توجہ اس وقت اپنی جانب مبذول کرالی جب حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی پارلیمنٹ کے گیٹ سے ٹکرادی۔

 یہ حملہ افغانستان کے دارالخلافہ میں کیا گیا ہےاور اس سال کا شدید ترین حملہ ہے جس سے نیٹوکی تربیت یافتہ افغان فوج کی قابلیت پرکئی سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق آج بروزمنگل طالبان شدت پسندوں نے افغان پارلیمنٹ پردھاوا بول دیا تھا، کابل کے مغربی علاقے میں ہونے والے اس حملے کے دوران دیرتک عمارت کے بیرونی حصے سے دھماکے اورگولیاں چلنے کی آوازیں آتی رہیں۔

افغانستان کا قومی ٹیلی ویژن پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس کی براہ راست کوریج کررہا تھا جس دوران یہ دھماکہ ہوا، حملے کے بعد ممبرانِ اسمبلی ہنگامی حاللت میں عمارت خالی کرتے دکھائی دئیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبان نے حملے کے دوران چاربڑے بموں کے ذریعے پارلیمنٹ کی عمارت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

رجمان نثارہریس نے واقعے کی تصدیق کردی ہے اورکہا ہے کہ پولیس نے طالبان کو اپنے ساتھ الجھایا ہوا ہے اورجلد ہی ان پرقابو پالیا جائے گا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہان کے مسلح گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اورساتھ میں یہ بھی کہا کہ ایک خودکش حملہ آوربھی عمارت میں داخل ہوچکا ہے۔

پاکستان کی مذمت


حکومت پاکستان نے پارلیمنٹ پر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کی اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل کو سراہا۔

حکومت پاکستان نے اس موقع پر ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی اوراس کے سدباب کے عزم کا اظہارکیا۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -