تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکہ: فل برائٹ اسکالر شپ کیلئے 13مئی کی ڈیڈ لائن مقرر

واشنگٹن : یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن نے سال 2016 کیلئے ایک سو پچاس پاکستانی طلباء طالبات کیلئے ماسٹرز اور پی ایچ ڈیز ڈگریز کیلئے تیرہ مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ اس پروگرام کے تحت تمام تعلیمی اخراجات امریکی ادارہ برداشت کرے گا۔

مشہور فل برائٹ سکالر شپ کی بنیاد 1945میں سینیٹر ولیم فل برائٹ نے رکھی، جس کا مقصد مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا اور تعلیم کے میدان میں طلباء و طالبات کا تبادلہ اور ایک دوسرے کی ثقافت کو فروغ دینا تھا۔

پاکستانی طلباء طالبات اس پروگرام سے 1950 سے مستفید ہورہے ہیں۔اس پروگرام کے تحت تمام اخراجات امریکی محکمہ خارجہ کا ذیلی ادارہ برداشت کرتا ہے۔

یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کے پروگرام مینیجر کے مطابق اس پروگرام کیلئے طلباء و طالبات کا انتخاب میرٹ پر کیا جاتا ہے جبکہ خواتین اور مشکلات میں تعلیم مکمل کرنے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 98 فیصد طلبا ء طالبات سکالر شپس حاصل کرکے پاکستان واپس چلے جاتے ہیں جبکہ دو فیصد کے قریب امریکہ میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -