تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکی ریاست بالٹی مورمیں کرفیو ختم

بالٹی مور: امریکی شہربالٹی مورکے میئرنے فسادات کے باعث شہرمیں نافذ کردہ کرفیو کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اعلان ہوتے ہی نیشنل گارڈز کے دستوں نے شہرسے نکلنا شروع کردیا ہے۔

میئرسٹیفنی راؤلنگس سے شہرکے دکانداروں اور ریستوران مالکان کی جانب سے درخواست کی جارہی تھی کہ کرفیو کے باعث ان کے کاروبار کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

میئراسٹیفنی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ’’کرفیو نافذ کرنا کبھی بھی میرا مقصد نہیں رہا ایک دن کے لئے بھی تا آنکہ اس کی اشد ضرورت نہ ہو‘‘۔

دوسری جانب مقامی مذہبی رہنماؤں کی اپیل پر سینکڑوں افراد نے سٹی ہال پلازہ کے سامنے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ بالٹی مور کی انتظامیہ نے کرفیو لگانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب مظاہرین نے 27 اپریل کوگاڑیوں کو نذرآتش کرنا، دکانوں کولوٹنا اورپولیس افسران پر پھتراؤ کرنا شروع کیا۔

بالٹی مورمیں فسادات کا آغاز25 سالہ نوجوان فریڈی گرے کی پولیس کے مبینہ تشددسے ہلاکت کے سبب ہوا۔

فسادات کے دوران کل 113 پولیس افسر زخمی ہوئے جبکہ 486 مظاہریں گرفتار ہوئے جن میں سے 46 کی گرفتاریاں اتوار کی رات کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں