تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی ریاست کیرولینا میں 3مسلمان طلباء کا قتل

کیرولینا: امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں مسلح شخص نے تین مسلمان طلباء کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے قریب چھیالیس سالہ شخص نے تین مسلمان طلباء کو قتل کردیا، مسلم کمیونٹی نے تہرے قتل کو شدت پسندی قرار دیتے ہوئے پولیس سےغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی پولیس کا دعویٰ ہے کہ پارکنگ کے تنازع پر مشتعل ہوکر قتل کی واردات ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل نےایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام مخالف بیانات جاری کیے تھے، جس میں مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا تھا۔ دومسلمان طالبات اور ایک طالبعلم کے قتل کو عالمی میڈیا کی جانب سے مناسب کوریج نہ دیئے جانے پر سوشل میڈیا نے اسےتنقید کا نشانہ بنایا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسلمان طلبہ کا قتل مذہبی اور نسلی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جسے پولیس پارکنگ کا تنازع قرار دے کر دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے واقعے کی مذمت نہ کئے جانے پر سوشل میڈیا پرلوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -