تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکی شہری ماں کی قبر کے کتبے تلے کچل کر جاں بحق

 

واشنگٹن: ایک امریکی شخص ایسٹر کے موقع پر اپنی ماں کی قبر کی سجاوٹ کرتے ہوئے قبر کا کتبہ حادثاتی طور پر آ گرنے کے سبب کتبے تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ موسم کی برف باری کے باعث زمین میں موجود نمی نے قبر کی بھاری بھرک کتبے کی زمین کو نرم کردیا تھا جس کے گرنے کے باعث 74 سالہ اسٹیفن وائے ٹیک کی موت واقع ہوئی۔

یہ سانحہ امریکی ریاست پنسلوانیا کی لکاوانا کاوٗنٹی میں پیش آیا جہاں گرینائٹ کا 140 سے 180 کلوگرام وزنی پتھر مقتول پر آگرا۔

ذرائع کے مطابق وائے ٹیک اور اس کی شریکِ حیات سال میں کئی مرتبہ سینٹ جوزف نامی اس قبرستان میں مقتول کی ماں کی قبر پر آیا کرتے تھے۔

حادثے کے وقت مقتول اپنی ماں کی قبر کے کتبے پر مذہبی اشیا سے آرائش کر رہا تھا کہ کتبہ گرا اور اسٹیفن اس کے نیچے دب کر کچلاگیا۔
مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ یہ سب یکایک ہوا، خاتون نے قبرستان کے گورکن کو مدد کے لئے بلایا لیکن وہ بھی اس بھاری بھرکم کتبے کا نہ ہلا سکا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں