تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

امریکی عدالت میں ’راشتریہ سوم سیوک سنگھ‘کودہشت گردتنظیم قراردینے کی درخواست

نیویارک:امریکی عدالت میں سکھوں کے سماجی رہنماء کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے کہ بھارت کی ’راشتریہ سوم سیوک سنگھ‘(آر ایس ایس) کو دہشت گرد تنظیم قراردیا جائے۔

آرایس ایس ایک ہندو انتہاء پسند تنظیم ہے جس کے تانے بانے ہندوستان کی حکمران جماعت سے جا ملتے ہیں۔

وفاقی عدالت نے امریکی وزیرِخارجہ جان کیری کو سمن جاری کرتے ہوئے 60 دن میں’’سکھ برائے امن
‘‘ نامی قانونی ادارے کی درخواست کا جواب دینے کو کہا ہے۔

آر ایس ایس کے خلاف دائر کی گئی 26 صفحات پرمشتمل درخواست میں آرایس ایس کو نائجیریا سے تعلق رکھنے والئ دہشت گرد تنظیم ’بوکوحرام‘سے تشبیہہ دی گئی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی نظریاتی سرپرست ہے اورکئی پرتشدد واقعات میں ملوث ہے۔

سماجی رہنماء نے الزام لگایا کہ آرایس ایس بھارت کو ہندو بھارت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے جس کا ایک مذہب اورایک ثقافتی شناخت ہواوراس کے لئے وہ ہرحد سے گزرنے کے لئے تیارہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ ایسے موقع پردائرکیا گیا ہے کہ جب امریکی صدرباراک اوبامہ 26 جنوری کو بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پرمہمانِ خصوصی ہوں گے۔

سکھ برائے امن ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہے جسے امریکہ میں بسنے والے پانچ لاکھ سکھوں کی حمایت حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں