تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکی نیوی آج بھی فرسودہ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے

امریکی نیوی تاحال مائیکروسافٹ ونڈوزایکس پی استعمال کررہی ہے حالانکہ ایکس پی کے بعد بھی ونڈوز کے چار نئے ورژن سامنے آچکے ہیں۔اس متروک شدہ آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے کے لئے مائیکروسافٹ کو سالانہ 9 ملین امریکی ڈالرادائیگی کررہاہے۔

مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال ونڈوز ایکس پی کی اپڈیٹ اور ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنا بند کردی تھی جس کے سبب وہ تمام ادارے جو کہ ایکس پی کو ترک کرنا نہیں چاہتے وہ خطرے کی زد میں آگئے ہیں۔ ایسے تمام صارفین کے لئے مائیکروسافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے لئے قیمتاً اپڈیٹ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

امریکی نیوی نے بھی سالانہ 9 ملین امریکی ڈالر کے عوض مائیکروسافٹ ونڈوزایکس پی کی اپڈیٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی نیوی کے ترجمان نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو اس کی وجہ بتائی کہ نیوی کے زیر استعمال زیادہ ترڈیوائسزاورکمپیوٹر ونڈوز ایکس پی تک سپورٹ کرتے ہیں۔

امریکی نیوی اور مائیکروسافٹ کے درمیان موجود معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ امریکی نیوی کو 8 جون 2017 تک ایکس پی کی اپڈیٹ فراہم کرنے کا پابند ہے۔

ترجمان ڈیوس نے مزید کہا کہ سطح زمین پرموجود تمام تر کمپیوٹرز اپ گریڈ کئے جاچکے ہیں لیکن سمندر میں موجود جہازوں اور سب میرینز میں نصب 100،000 تا حال ونڈوز ایکس پی پر انحصار کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مائیکروسافٹ سے یہ سہولت لینا پڑے گی۔

Comments

- Advertisement -