تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امیرقطرمیں غریبوں کے لئے مفت کھانا

دوہا: تیل کی دولت سے مالامال ملک قطر کےایک ریستوران نے غریبوں اور مستحق افراد کے لئے ’مفت کھانے‘ کا اہتمام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مہنگی ترین جگہ دوہا گلاس ٹاور سے 16 کلومیٹر کے فاصلے پر شہر کا صنعتی علاقہ واقع ہے جہاں لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

اس علاقے میں مقیم افراد میں سے زیادہ تر تارکین وطن ہیں جن کی آمدنی انتہائی قلیل ہے اور انہیں آجروں کی جانب سے دیر سے تنخواہ ملنے یا کبھی کبھی نا ملنے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں شاداب اور نشاب نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے رستوران ’’ذائقہ‘‘ میں نادار افراد کو مفت کھانا مہیا کریں گے۔

شاداب کا کہنا ہے کہ ’’اکثرافراد ہمارے پاس آتے اور صرف ڈبل روٹی لے جاتے جسے وہ پانی سے کھا کر گزاراہ کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم تارکین وطن افراد کی مدد کے لئے مفت کھانا فراہم کریں۔

شاداب نے یہ بھی بتایا کہ ان کا ریستوران کرائے کی جگہ پرواقع ہے اور مالک سے ان کا کرایے کی رقم پر تنازعہ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نئے ریستوران میں ریفریجریٹر باہر رکھیں جو کہ بند نہیں ہوگا اورہرضرورت مند اس کھانا حاصل کرسکے اور اس سے ضرورت مند شخص کی عزتِ نفس بھی مجروح نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں