تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

انقلاب مارچ کی ڈیڈلائن ختم، آج شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہیں انہوں نے حکمرانوں کو اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو کہ ختم ہوچکی ہے، انہوں نے آج شام پانچ بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

انہوں نے دھرنے کے شرکا کو خراج تحسین پیش کیا جو کہ چودہ اگست سے ملک میں انقلاب لانے کے لئے سفر میں ہیں اور اس سے قبل آٹھ دن تک ماڈل ٹاؤن میں محصور رہے لیکن انقلاب کی جدو جہد کی حفاظت کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچیس ہزار کارکن ابھی تک گرفتار ہیں اور باقی جو آزاد ہیں وہ بھی پنجاب حکومت کی سختیاں برداشت کرتے رہیں ہیں   ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں بے گناہ نوجوانوں پر ضلم کی انتہا کردی ہےانہوں نے ان تمام کارکنوں کو مبارک باد دی ہے کہ ان کی قربانیوں کے سبب آج یہ دن آیا ہےاور اس میں سب سے عظیم قربانی ان چودہ شہیدوں کی ہے جو انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب پھولوں کی سیج نہیں بلکہ تن من دھن کی قربانی مانگتا ہے، گھر میں بیٹھ کر حکمرانوں کو بدعائیں دینے قوموں کی زندگی میں انقلاب نہیں آیا کرتے۔

انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آںے والا ہے کہ آپ نے بڑا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ یہ انقلاب اب ملتوی نہیں ہوسکتا ۔

انہوں اسلام آباد کے قرب وجوار کے شہروں میں رہنے والے لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے اور جس جس نے اس انقلاب کے سورج کو دیکھنا ہے وہ اپنے خاندان سمیت یہاں آجائے۔

Qadri announces to conduct people’s parliament… by arynews

انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آج تبدیلی کا وقت ہے اور اس وقت گھروں میں بیٹھنا حرام ہے۔ کل اتنی عوام یہاں آجائے کہ اسلام آباد کا دامن تنگ پڑجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والے یہ مظاہرین اپنی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی محروموں کی مظلوموں کی اور قائد اعظم کے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا  کہ آج شام پانچ بجے سے پہلے جو بھی آسکتا ہے وہ یہاں آجائے کیونکہ کل یہاں عوامی پارلیمنٹ سجے گی۔

انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان مسلم لیگ (ؔق) کے سربراہان کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنے شروع کردئے گئے ہیں اور ہائی ویز بند کردئے گئے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب تک ہم فیصلے کررہے تھے لیکن کل فیصلہ عوام کی مرضی سے ہوگا کل جو عوام فیصلہ کرے گی ہم وہی کریں گے، اب عوام آئیں اور اپنے مقدر کا فیصلہ خود کریں۔

Comments

- Advertisement -