تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 142 ہو گئی

انڈونیشیا : مال بردار فوجی طیارہ شہری علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد142 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق انڈونیشیا کے ایئرفورس کا مال بردار طیارہ پرواز کے فوراً بعد رہائشی عمارت پرجا گرا، یہ حادثہ مدان نامی شہر میں پیش آیا جہاں چار انجن والا ہرکیولیس سی 130 طیارہ رہائشی آبادی پر گر گیا، طیارہ ایک ہوٹل اور دو مکانوں پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں اب تک 142افراد جاں بحق ہوگئے۔

انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیرِ استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہرمدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں 101 مسافروں سمیت113  افراد سوار تھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اوردیگر املاک کو آگ لگ گئی۔

انڈونیشا کی فوج کے ترجمان فواد بسیا نے طیارے میں موجود تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2009 میں بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے مشرقی جاوا جانے والے سی 130 ہرکولیس طیارے کے حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -