تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان سے توانائی سرکلرڈیبٹ ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت کو توانائی کےشعبےمیں گردشی قرضے ختم کرنے کے لئے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اورسبسڈی کے خاتمے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں فروخت کی جائیں، عوام کو فی یونٹ دی جانے والی حکومتی سبسڈی ختم کرکے بجلی مہنگی کی جائے اورسرکلر ڈیبٹ کا خاتمہ کیا جائے۔

توانائی کے شعبے میں جاری گردشی قرضوں کا حجم چھ سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے اورآئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں کے خاتمے کیلئے نہ صرف نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے بلکہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے حکومت کے مسائل کو حل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نےآئی ایم ایف کو یقین دہائی کرائی ہے کہ رواں ہفتے ہونے والی میٹنگ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےلئے سبسڈی ختم کردی جائے گی اورآئندہ مالی سال میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کردے گی۔

Comments

- Advertisement -