تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

آرمی چیف کی امریکی وزیرِخارجہ سے ملاقات

راولپنڈی: امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نےآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے  جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردیا اعلامیہ کے مطابق دونوں شخصیات نے اسلام آباد میںملاقات کی جس میں خطے میں درپیش سیکیورٹی کے مسائل سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پرآرمی چیف نے امریکی وزیرِخارجہ کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضربِ عضب میں حاصل ہونا والے کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

جان کیری نے آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی کامیابیوں کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کی تعریف بھی کی۔

دونوں شخصیات نے اس موقع پر افغانستان سمیت خطے میں سیکیورٹی کی خصوصی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

 ملاقات سے قبل جان کیری نے یادگارِ شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں