تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

آرمی چیف کی چین کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات

بیجنگ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی چین میں اعلی عسکری اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین فوجی تعاون اور خطے میں سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف کی چین کے وزیرِخارجہ  سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ہرشعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں بارڈر سے متعلق مکینزم میں بہتری لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عالمی برادری موجودہ حالات کا ادراک کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کرے ۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ چین کا پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون قابلِ تعریف ہے، جسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا دوست ہے، پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات ہیں، پاکستان کا کوئی متبادل نہیں، ہر ممکن مدد کرینگے، چینی حکام نے پاکستان کے لیے والہانہ جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے چین کے وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل فین سے بھی ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکورٹی سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل فین نے دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاتفریق آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ثابت ہو رہا ہے۔

جنرل راحیل شریف نے چینی قیادت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے۔

دورے کے پہلے دن چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ ان کے چینی ہم منصب جنرل چی جیانگاؤ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، دونوں سپہ سالاروں کی ملاقات میں پاک چین طویل المدتی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔ دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -