تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پانچ ہزارلوگوں کےکہنے پراستعفیٰ نہیں دے سکتا،نوازشریف

اٹک: وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اٹھارہ کروڑعوام کا وزیرِاعظم ہوں، پانچ ہزارافراد کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوسکتا، دھرنوں کے حوالے سے انھوں نے کہا ہے کہ دھرنوں نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا ہے، راستے صاف کرانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

وزیرِاعظم نوازشریف نے اٹک کے گاؤں سگری میں او جی ڈی سی ایل کے کنویں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دورۂ پاکستان کیوں ملتوی ہوا سب کو معلوم ہے، چین کے صدر کو ان دنوں پاکستان ہونا تھا مگر وہ بھارت جارہے ہیں، چین کے صدر کی آمد پر کئی معاہدے ہونے تھے۔

وزیرِ اعظم نے دھرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روک رکھا ہے، شرافت اور تحمل کے ساتھ سب کچھ برداشت کیا، راستے اورسٹرکیں صاف کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اورپارلیمنٹ منفی سیاست کومسترد کرچکی ہے۔

انہوں نے ایک بارپھر واضح کیا کہ 18کروڑ نے وزیراعظم بنایا ہے ، کیا5 ہزار لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں؟  پوری قوم ایک طرف اور چند ہزار لوگ ایک طرف ہیں پوری پارلیمنٹ ایک طرف اورایک جماعت ایک طرف ہے۔

 وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنا چاہتے ہیں، جس کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے، حکومت کی پہلی ترجیح لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہے۔

Comments

- Advertisement -