تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

اکیسویں آئینی ترمیم پر صدرِمملکت نے دستخط کردیئے

اسلام آباد: صدرِ مملکت ممنون حسین نے اکیسویں آئینی ترمیم کے مسودہ پر سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کے بعد دستخط کر دیئے ہیں، جس کے بعد اکیسویں آئینی تر میم آئین کا حصہ بن گئی ہے۔

ایوانِ صدر سے اکیسویں ترمیم کی منظوری کے بعد وزیرِاعظم ہاؤس، سینیٹ سیکر یٹریٹ، قومی اسمبلی سیکر یٹریٹ اور وزارتِ قانون کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم فوری طور نافذ العمل ہوگی، جس کے بعد انسدادِ دہشت گردی کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام اورقومی ایکشن پلان پر عملد آمد پر فوری آغاز کردیا جائے گا۔

اس سے قبل اکیسویں آئینی ترمیم کی سمری وزیرِاعظم ہاؤس کی جانب سے صدر ممنون حسین کو بھیجی گئی تھی، جس کی صدر ممنون حسین آج منظوری دینی تھی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اکیسویں آئینی ترمیم دو سو سینتالیس اراکین کی حمایت سے منظور کر لی گئی تھی، ایوان میں موجود کسی رکن نے مخالفت میں ووٹ نہیں دیا، بعدازاں ایوان نے آرمی ایکٹ  انیس سو باون میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اکیسویں آئینی ترمیم کا ترمیم شدہ مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا ، جسے بحث کے بعد دو سو پینتالیس اراکین کی متفقہ رائے سے منظورکر لیا گیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑے۔

حکومت نے مسودہ میں جے یو آئی کی جانب سے مذہب اور فرقے کا لفظ نکالنے کا مطالبہ مسترد کردیا، رائے شماری میں جماعت اسلامی، جے یوآئی ف، تحریکِ انصاف اور شیخ رشید احمد نے حصہ نہیں لیا۔

Comments

- Advertisement -