تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایرانی فورسزکی پاکستانی سرحدی حدود کی پھر خلاف ورزی

اسلام آباد: ایران کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ایرانی بارڈر فورسز نے پانچ مارٹر گولے داغے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہفتہ کی صبح پانچ مارٹر گولے داغے گئے، جو پاکستانی حدود میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے پاس گرے، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جواب میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھی مارٹر گولے فائر کئے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی پاک ایران سرحدی علاقے مند میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک صوبیدار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ایرانی فورسز نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ گھنٹے بلا اشتعال فائرنگ کی، ایرانی فورسز کی  فائرنگ سے ایف سی کی گاڑی مکمل طور تباہ ہوگئی تھی، ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اہکار چوکاب میں شرپسندوں کا تعاقب کر رہے تھے،

ایران کی سکیورٹی فورسز کی بلا جواز سرحدی خلاف ورزیاں ضلع چاغی میں بھی جاری ہیں۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل محمد اعجاز شاہد نے ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایرانی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -