تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ایران نیوکلیائی مذاکرات: امریکہ اوراسرائیل میں تلخیاں بڑھ گئیں

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل دونوں ممالک میں تلخیاں بڑھ گئیں، اوبامہ نے نیتن یاہو سے ملاقات سے انکارکردیا۔

امریکہ نے اسرائیل پرالزام لگایا ہے کہ اسرائیل ایران نیوکلیائی مذاکرات میں مخصوص معلومات منظرِعام پرلاکرامریکہ کی پوزیشن کو خراب کررہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم دیکھ رہے ہیں کہ حساس معاملات میں معلومات کے مخصوص حصے استعمال کرکے مذاکرات کے معاملے میں امریکہ کی پوزیشن خراب کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کی جانب سے کہی جانے والی چند باتیں جن سے مذاکرات میں ہمارے کردار کا تعین ہوتا ہے، درست نہیں ہیں‘‘۔

امریکی اخبار کےصحافی نے جوش ارنسٹ سے اسرائیلی حکام کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے سوال کیا تھا۔

امریکہ کی جانب سے اسرائیل پرتنقید کبھی کبھارہی ہوتی ہے اوریہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے کہ جب ریپبلکن ہاوٗس کے اسپیکرجان بوہینئر کی دعوت پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ان کا خطاب تین مارچ کو ہوگا۔

واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی کے نیتن یاہو سے انتہائی مضبوط تعلقات ہیں اوروہ اسرائیلی وزیراعظم کی الیکشن کیمپئین میں ان کا بھرپورساتھ بھی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اوبامہ جو کہ ایک ڈیموکریٹ ہیں، ان کے نیتن یاہو سے تعلقات سرد مہری کاشکارہیں۔

امریکی صدراوبامہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پرملاقات سے انکارکردیا ہے۔ انکار کا جوازیہ پیش کیا گیا ہے کہ امریکی پروٹوکول صدر کو کسی بھی ایسے عالمی لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دیتا جہاں قومی الیکشن ہونے والے ہوں۔

اسرائیل میں عام انتخابات 17 مارچ کو ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں