تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایران کے بحری جہاز کو یمن کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، سعودی عرب

عدن:  ایران نے خلیج عدن میں جنگی بحری جہاز بھیج دیا ہے، سعودی عرب نےایران کی جانب سےحوثی قبائل کی مدد پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ یمن کے شہرعدن میں حوثی قبائل کے حملے میں مزید بائیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایران نے جنگی بحری جہاز خلیج عدن کی جانب روانہ کردیا ہے، ایرانی حکام کےمطابق بحری جہاز خلیج میں ایرانی مفادات کے تحفظ لیے بھیجا جارہا ہے۔

سعودی حکام نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران حوثی قبائل کو امداد فراہم کررہا ہے، ایران کے بحری جہاز کو یمن کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ یمن میں موجود ایرانی باشندے بھی حوثی قبائل کے ساتھ مزاحمت میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اتحادیوں کی حوثی قبائل کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے تاہم حوثی قبائل کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حوثی قبائل نے وسط عدن میں سابق صدر منصورالہادی کے حامیوں کےخلاف بھرپور حملہ کیا، حملےمیں بائیس افراد ہلاک جبکہ سترسے زائد افراد زخمی ہوگئے، حملے میں املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں تین ہفتوں کے دوران سعودی عرب اور اتحادیوں کی بمباری میں اب تک چھ سو چالیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوچکےہیں۔

ایران اور ترکی کے صدور نے ملاقات کرتے ہوئے معاملے کا سیاسی حل، یمن میں جاری جنگ روکنے اور مکمل سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -