تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے تک کا خودساختہ اضافہ

پیٹرول ڈیزل کے مصنوعی بحران کے بعد ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں70 سے100 روپے تک کا خودساختہ اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 310 روپےتک پہنچ گئی۔

دوردراز پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپےفی کلومیں فروخت ہونے لگی۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلوسلینڈر مختلف شہروں میں 3ہزار 658 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلوقیمت 204 روپے مقرر ہے اور ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2ہزار 412 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں خودساختہ اضافےکا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر مملکت پیٹرولیم قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر مافیا کیخلاف ایکشن لیں۔

Comments

- Advertisement -