تازہ ترین

ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت پررضامند

کراچی : سندھ حکومت میں شمولیت اور سینٹ انتخابات میں تعاون کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کےمطابق رات گئےگورنر سندھ عشرت العباد اور رحمان ملک کے درمیان مفاہمتی فارمولے پرطویل مذاکرات میں مثبت پیش رفت کےبعد سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان فون پربات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نےمستقبل میں مل کر چلنےپر اتفاق کیا ۔ آصف زرداری نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جو الطاف حسین نےقبول کرلی۔

ذرائع کاکہناہےکہ سندھ میں پی پی پی اورایم کیو ایم سینیٹ کی تمام نشستیں بلامقابلہ جیتنےکیلئےمشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے جو معاہدہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک جلد لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کرینگے۔

Comments

- Advertisement -