کراچی : ایم کیو ایم کی درخواست پرپی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے بعد عزیز آباد تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ نمبر 97/2015 درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں این اے دو سو چھیالیس کے لئےپی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل، عزیزا للہ آفریدی اور دیگر کارکنان کیخلاف ایم کیو ایم کارکنان کو زدوکوب کرنے اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اور پوسٹر پھاڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لوگ یادگار شہداء کی بےحرمتی کرنے پر مشتعل ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر دفعہ 427 ۔506 اور دھمکیاں دینے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالحسیب ودیگر موجودتھے۔
Comments
- Advertisement -