تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کے گھر پر چھاپہ،بیٹا گرفتار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادرخانزادہ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ،بیٹے طاہر کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق رات 9 بجے گلستان جوہر بلاک 15 میں واقع متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران گھر ایک ایک کمرے کی تلاشی لی گئی اور رابطہ کمیٹی کے رکن کے بیٹے طاہر خانزادہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر پولیس چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن رابطہ کمیٹی کے صاحبزادے کو حراست مین لے کر نامعلوم مقام ہر منتقل کردیا گیا ہے تا ہم اب تک چھاپے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔

رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ کے مطابق نقاب پوش اہلکار چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں توڑ پھوڑ کر کے اُن کے صاحبزادے طاہر غفار کو اپنے ہمراہ بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے گئے،عبدالقادر خانزادہ نے بتایا کہ اُن کا بیٹا محکمہ صحت میں بہ طور ڈرگ انسپکٹر فرائض انجام دے رہا ہے اور اُ ن کے بیٹے کا متحدہ قومی موومنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ رابطہ کمیٹی کے رکن بننے سے قبل دو مرتبہ اورنگی ٹاؤن سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے اہم شعبے گریجویٹ فورم کے انچارج رہے ہیں بعز ازاں انہیں رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا تھا اور تاحال وہ بہ طور رکن رابطہ کمیٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -