تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

باتونی خواتین زیادہ صحت مند رہتی ہیں

فرانس: کہا جاتا ہے کہ خواتین سب سے زیادہ بولتی ہیں، خواتین کو اس با ت کا برا بھی لگتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق باتونی خواتین صحت مند زندگی گزارتی ہیں ۔

فرانس میں ایک ہیلتھ آرگنائزیشن نے گزشتہ چند سال دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والی تحقیقات کو اکٹھا کرتے ہوئے انسانی طرز زندگی کے حوالے سے بہت سی مفید عادات کا پتہ چلایا ہے ۔ ادارے کی طرف سے کچھ ایسے کاموں کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے، جو بظاہر ناپسندیدہ ہونے کے باوجود مفید ہوتے ہیں ۔ ان کاموں میں دوستوں اورعزیزرشتہ دار سے بڑھا چڑھا کر باتیں کرنا یعنی گپیں مارنا سب سے مفید فعل قراردیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ عادت خواتین کی صحت کے لئے زیادہ مفید ہے کیونکہ اس سے وہ اپنا کتھا رسس زیادہ بہتر طریقے سے کرسکتی ہیں، ماہرین نے دوستوں کے جھرمٹ میں بے تکلفانہ باتیں کرنے کو مفید ترین عادت قرار دیا ہے کیونکہ دوستوں یا بہن بھائیوں کے پاس بیٹھ کر گپیں ہانکنے ’ بات بات پر قہقہے لگانے اور بے مقصد باتیں کرنے سے ذہنی طور پر سکون حاصل ہوتا ہے ۔

ماہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ لڑکوں میں زیادہ دیر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے سے بعض اوقات پریشانیاں بڑھتی ہیں کیونکہ لڑکوں اورمردوں کی بحث کے موضوعات کھیل اورسیاست وغیرہ کے گردزیادہ گھومتے ہیں، جس کے باعث ان میں تلخ کلامی بھی ہو سکتی ہے، دوسری طرف خواتین کی باتوں میں موسم ، بچوں اورفیشن وغیرہ کا ذکر زیادہ ہوتا ہے اوریوں وہ خود کوذہنی طورپر زیادہ فریش محسوس کرتی ہیں۔

اس رپورٹ میں دیگرجن ناپسند یدہ مگرصحت مندعادات کا ذکرکیا گیا ہے ان میں غصے کے دوران اونچا بولنا اور چیخنا بھی شامل ہے، جو غصے کی شدت کو کم کر دیتا ہے، خواتین کے لئے حد سے زیادہ سجنا سنورنا بھی مناسب نہیں سمجھا جاتا تا ہم یہ عادت خواتین کو نہ صرف اعتماد دیتی ہے بلکہ ان کے اندر ایک مثبت توانائی بھی پیدا کرتی ہے ۔

Comments

- Advertisement -