تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

باس کو متاثرکرنے کے طریقے

معاشرہ مثالی ہو تو ہرکسی کو ترقی کے مواقع صرف میرٹ کی بنیاد پر ملیں مگر ہمارے معاشرے میں میرٹ کو کون پوچھتا ہے ۔ یہاں ترقی اور ملازمت کے دوسرے مواقع حاصل کرنے کے لیے اور ہی راستے اختیار کرنے پڑتے ہیں ۔ ان میں سے ایک طریقہ باس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اور اس کو اپنی صلاحیتوں کا احساس دلانا ہے ۔ باس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوجائیں تو آپ ملازمت سے لطف اٹھانے کے علاوہ کیریئر میںآگے بڑھنے کے مواقع دوسروں سے زیادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

یہ حقیقت ناخوشگوار سہی ، مگر اس کو تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں ہے ۔ تو آئیے اس بار ہم آپ کو پانچ ایسی تجاویز پیش کرتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے باس کے ساتھ بہتر تعلق بنا سکتے ہیں اور اس کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں ۔

باس کے مقاصد کو سمجھیں

آپ کا مشن باس کے سچے مقاصد حاصل کرنے میں اس کی مدد کرنا ہے ۔ لیکن وہ مقاصد کیا ہیں ؟ بسا اوقات اس سوال کا جواب تلاش کرنا آسان نہیں ہوتا ۔ لہذا جواب کے لیے کافی کھوج لگانا پڑتی ہے ۔

باس کو سپورٹ کریں

چاپلوس بنے بغیر بھی آپ اپنی وفاداری کا اظہار کئی طریقوں سے کر سکتے ہیں ۔ ایک بار ہمارے ادارے نے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا ۔کانفرنس ختم ہوئی تو میرے چیئرمین نے اپنے نوٹس مجھے دئیے اور اس کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنے کو کہا ۔ میں نے دیکھا کہ چیئرمین نے نوٹس میں بعض ملکوں کے نام گڈمڈ کر دئیے ہیں ۔میں نے یہ غلطی درست کردی اورچیئر مین کو اس کی اطلاع بھی دے دی ۔

چیئر مین نے اپنی کوتاہی کا اعتراف کیا اور میرا شکریہ ادا کیا ۔ یہی نہیں بلکہ اس نے رپورٹ کے دیپاچے میں لکھا کہ رپورٹ کی تیاری کے معاملے میں میں نے اس کی مدد کی تھی ۔ یہ نئی بات تھی کیونکہ میں یہ کام چیئرمین کے لیے پہلے بھی کرتا تھا مگر اس نے کبھی میری معاونت کا یوں اعتراف نہیں کیا تھا۔

کامیابی میں باس کی مدد کریں

جب آپ دیوانہ وار اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگ رہے ہوں تو پھر عموما یہ یاد نہیں رہتا کہ جاب آپ کو کس لئے دی گئی تھی ۔

بھئی سیدھی سی بات ہے باس نے اس خیال سے آپ کو ملازم رکھا تھا کہ آپ اس کی کامیابی میں اس کی مدد کریں گے ۔ فرض کریں کہ اس کا خیال یہ ہوتا کہ آپ اس کے عزائماور کوششوں میں رکاوٹ بنیں گے تو کیا و ہ آپ کو ملازم رکھتا ؟ یہ بہت ہی سیدھا سا سوال ہے ۔ صاف طور پر اس کا جواب ’’ نہ ‘‘ میں ہے ۔

مسائل حل کریں

آگے کی طرف راہ بنانے کا ایک اہم طریقہ یہ ہے کہ مشکل مسائل حل کرنے میں باس کی مدد کی جائے ۔

باس کی تعریف کریں

بہت سے مینجرز کو گلہ ہوتا ہیکہ ان کو اکثر اوقات دوسروں کی جابے جا تعریف کرنا پڑتی ہے لیکن خود ان کو شاذونادر ہی کوئی دو اچھے بول کہتا ہے ۔
دل ہی دل میں وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ ان کے کام اور انداز کی تعریف کریں ۔
آپ یہ ضرورت پوری کر سکتے ہیں ۔ باس آپ کے ساتھ کوئی اچھا سلوک کرتا ہے تو اس کی نوازش کا اعتراف کرنے میں بخل سے کام مت لیں ۔

باس کوئی کارنامہ انجام دیتا ہے ، کسی اجلاس کو کامیابی سے کنڈکٹ کرتاہے ، ادارے کے لیے فنڈز حاصل کرتا ہے ، مفید دورہ کرتا ہے تو آپ اس کو جتلا سکتے ہیں ’’ جناب میںآپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ آپ کی مثال سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں‘‘۔

ایک بات ایسی ہے کہ جس کے بدلے میں بہت سافائدہ مل سکتا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ جب کبھی اپنے ادارے کے سربراہ یا دوسرے بااثر افراد سے ملنے کا موقع ملیتو مناسب الفاظ میں اپنے باس کی تعریف کریں۔ اس سلسلے میں احتیاط سے کام لیں تاکہ دوسرے کو خوشامد کا تاثر نہ ملے ۔ خوشامد فضول ہوتی ہے بلکہ الٹا نقصان دہ بھی ثابت ہوتی ہے۔ اس کے بجائے مناسب الفاظ میں باس کی کسی اچھی عادت یا کامیابی کا ذکر کرنا چاہیئے۔

آخر میں بس اتنا کہنا ہے کہ اپنے افسروں کے ساتھ اچھے تعلقات سے صرف آپ کو ذاتی فائدہ نہیں ملتا ۔ اس سے آپ کا باس بھی فائدے میں رہتا ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان اچھے تعلقات کی وجہ سے ادارے میں خوشگوار ماحول پیدا ہوتا ہے جو اس کی ترقی میں مدد دیتا ہے ۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں