تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بالٹی مور: سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر حالات بدستور کشیدہ

بالٹی مور: امریکی ریاست میری لینڈ میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر حالات بدستور کشیدہ ہیں اور بالٹی مورمیں دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے،امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں لوٹ مارکی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہربالٹی مورمیں سیاہ فام نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد دوسرے روزبھی احتجاج کیا گیا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے بعد شہرکے حالات معمول پرآنے لگے ہیں، امریکی شہر بالٹی مور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، کرفیو کا وقت ختم ہوتے ہی سیاہ فام امریکی بڑی تعداد میں پھراکھٹے ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کے علمبردارامریکا میں سیاہ فام برادری پرزندگی تنگ ہونے لگی، پولیس حراست میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر بالٹی مور شہرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی اوردکانیں لوٹ لیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لئے آنسوگیس کا استعمال کیا۔

حالات معمول پر لانے کے لئے بالٹی مورمیں ایمرجنسی نافذ کرکے نیشنل گارڈز تعینات کردئیے گئے اورایک ہفتے کے لئے رات کا کرفیولگادیا گیا۔ شہرکی کشیدہ صورتحال کے باعث اسکول بھی بند رہے۔

امریکی صدربراک اوباما نے بالٹی مور فسادات کی مذمت کی اورکہا کہ حالیہ واقعات نے سیاہ فام برادری میں پولیس سے متعلق کئی تشویشناک سوالات کا جنم دیا ہے، اس سے پہلے بھی پولیس کی قید میں سیاہ فام نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی صدر نے بالٹی مور میں پرتشدد مظاہروں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں لوٹ ماراور توڑپھوڑ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

ریاست میری لینڈ کے گورنر نے ہنگامہ آرائی کی صورت میں مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، گزشتہ روز پُرتشدد واقعات میں مظاہرین نے پندرہ سے زائد اہم عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -