تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بجلی بچانے کے نہایت آسان اور دلچسپ طریقہ

لندن: گھریلو برقی آلات کا استعمال ہمارے ماہانہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی اہم وجہ ہے، کچھ طریقے آپ کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں کمی کا باعث ہوں گے۔

ٹوتھ پیسٹ سے استری کی کارگردگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، تحقیق کے مطابق  آپ اپنی استری کی کارکردگی کو کئی طریقوں سے بہتر بنا سکتے ہیں، جب آپ کی استری ٹھنڈی حالت میں ہو تو کسی نرم کاٹن سے اس کی پلیٹ کو صاف اور پاش کریں، جب استری گرم ہو تو گیلے کپڑے سے اس پر پڑے داغ اچھی طرح رگڑ کر اتار دیں، اگر نشان پکے ہوں تو انہیں ختم کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں۔
کپڑے پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگا کر اچھی طرح صاف کریں، کپڑے کو بھی پانچ منٹ تک بھاپ میں رکھیں تاکہ تاکہ استری کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
آپ خود حیران رہ جائیں گے، اس سے نہ صرف استری کی کارگردگی میں اضافہ ہو گا بلکہ بجلی کا بل بھی کم آئے گا۔

کھانا پکاتے وقت پیسے کی بچت کریں، اوون میں کھانا پکاتے یا گرم کرتے وقت جتنی بار آپ اوون کا دروازہ کھولتے ہیں اتنی ہی بار اوون کا درجہ حرارت دس ڈگری تک کم ہو جاتا ہے، جس سے کھانا پکنے کا وقت بڑھ جاتا ہے اور بجلی بھی زیادہ خرچ ہوتی ہے لہٰذا کیک بناتے وقت یا چرغہ روسٹ کرتے وئے اوون کا دروازہ بار بار مت کھولیں، اس کے علاوہ سال میں ایک مرتبہ اوون کے دروازے کی صفائی بھی بجلی کے استعمال میں کمی کا باعث ہے کیونکہ ایک صاف ستھرا اوون گندے اوون کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق  کھانا پکاتے وقت صحیح ڈشوں کا استعمال بھی بجلی کے بلوں میں کمی کا باعث ہوتا ہے۔ دھاتی ٹرے جلد گرم ہو جاتے ہیں لیکن جلد ٹھنڈے بھی ہو جاتے ہیں، سلیکائی شیشے سے بنے برتن دیر تک گرم رہتے ہیں جس سے بجلی کی بچت متوقع ہے۔

جتنی بار آپ اپنی فریج کھولتے ہیں اتنی بار اس کی ٹھنڈک میں کمی آتی ہے اور ہر بار اس کمی کو پورا کرنے کے لیے فریج توانائی کا استعمال کرتی ہے لیکن جب فریج بھری ہوئی ہوتی ہے، تو لمبے عرصے تک ٹھنڈی رہتی ہے لہٰذا جب آپ کی فریج بھری ہوئی ہو توا س میں پانی کی بوتلیں بھر کر رکھ دیں اس سے فرج ٹھنڈی رہے گی اور بجلی بھی کم استعمال ہو گی۔

فریج میں جمی برف صاف کر دیں، اپنی فریج میں جمی ہوئی برف کو پگھلا دیں کیونکہ اس کی موجودگی میں فریج کو کام کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے جس سے بجلی زیادہ خرج ہوتی ہے

Comments

- Advertisement -