تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

برطانوی ادارہ’خلائی تحقیق‘کے لئے عطیات جمع کرے گا

لندن: برطانیہ کی ایک شراکتی ادارے نے آئندہ دس سالوں میں چاند پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

خلائی منصوبے ’لونار مشن ون‘پرسرمایہ کاری کے لئے دنیا بھر سے عطیات طلب کئے جائیں گے ، ادارے کا حدف پانچ سو ملین یورو جمع کرنا ہے اور بدلے میں عطیہ کنندگان کی تصویر ، تحریر اور ڈی این اے چاند پر بھیج سکیں گے۔ ان تمام اشیاءء کو ایک ٹائم کیپسول میں چاند کی زمین پر آئندہ نسلوں کے لئے دفن کیا جائے گا۔

ادارے کے عہدے داران کا کہنا ہے کہ موجودہ دورمیں کہ جب حکومتوں کے لئے خلائی مشنز پررقم خرچ کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے خلائی تحقیقی جاری رکھنے کا یہ طریقہ انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔

یہ مشن چاند کے قطب جنوبی کا معائنہ کرے گا کہ آٰیا مستقبل میں وہاں انسانی بیس بنائی جاسکتی ہے یا نہیں۔

اس منصوبے کو کئی سائندانوں کی جانب سے پذیرائی بھی حاصل ہوئی جن آسٹرونامر رائل ریس سے تعلق رکھنے والے پروفیسر بارائن کوکس اور اوپن یونیورسٹی کی پروفیسر مونیکا گریڈی شامل ہیں جبکہ کئی بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مشن کے سربراہ ڈیوڈ آئرن کا کہنا ہپے کہ اس منصوبے میں دنیا کا ہر شخص محض چند پاؤنڈ عطیہ کرکے اس مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مشن ہمیں ہماری زمین اور چاند کے ارتقائی عمل کو سمجھنے میں بے پناہ مدد کرے گا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں