تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانوی الیکشن ، 5 پاکستانی امیدوار بھی کامیاب

لندن: برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 60 پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔

نتائج کے مطابق پانچ پاکستانیوں نے فتح  حاصل کرلی ہے، جن میں نازشاہ ، عمران حسین ، تسمینہ شیخ ، یاسمین قریشی اور صادق خان شامل ہیں جبکہ سابق گورنر پنجاب کے بیٹے انس سرور کو شکست ہوئی۔

تسمینہ احمد شیخ

اسکاٹش نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی پاکستانی نژاد تسمینہ احمد شیخ پرتھ شائر سے کامیاب ہوگئی ہیں، تسمینہ احمد شیخ نے 26 ہزار 620 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

تسمینہ شیخ 1970ء میں لندن میں پیدا ہوئی اور ایڈنبرا میں پلی بڑھیں ہیں، وہ اسکاٹ لینڈ کی معروف کاروباری خاتون اور وکیل ہیں۔

انھیں شاہی اعزاز ‘او بی ای’ اور ‘وومن آف دا ایئر’ کے اعزاز بھی مل چکے ہیں ، انھیں پاکستان ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ کی حیثیت سے بھی شہرت حاصل ہے

ناز شاہ

برطانوی شہر بریڈفرڈ سے دو پاکستانی نژاد امیدوار عمران حسین اور ناز شاہ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔

بریڈ فورڈ ویسٹ سے ناز شاہ نے رسپیکٹ پارٹی کے مشہور سیاست دان جارج گیلووے کو شکست دیدی ہے۔

بریڈ فورڈ ویسٹ سے ناز شاہ نے رسپیکٹ پارٹی کے مشہور سیاست دان جارج گیلووے کو شکست دیدی ہے۔

نازشاہبریڈ فورڈ مینٹل ہیلتھ کی وائس چیئر اور ذہنی معذوروں کے حقوق کی وکالت کرتی ہیں، اکتالیس سالہ ناز شاہ تین بچوں کی سنگل ماں ہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران ناز شاہ کو لیبر کے اہم سیاستدانوں کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔

عمران حسین

برطانوی شہر بریڈفرڈ سے پاکستانی نژاد عمران حسین لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوگئے ہیں۔

 پاکستانی نژاد عمران حسین مغربی یورکشائر میں بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر کے نامزد امیدوار ہیں، انھوں نے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے ، اس حلقے میں عمران حسین کا لب ڈیموکریٹ کے امیدوار کے ساتھ مقابلہ تھا،  جو پچھلے انتخابات میں لیبر کے امیدوار کے مقابلے میں معمولی اکثریت سے کامیاب قرار پائے تھے۔

یاسمین قریشی

بولٹن سے پاکستانی نژاد یاسمین قریشی کو فتح حاصل ہوئی۔

لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساؤتھ ایسٹ سے 20 ہزار 555 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔

   صادق خان


برطانوی تاریخ کے سب سے پہلے پاکستانی نژاد وزیر ٹرانسپورٹ اور لندن کے علاقے ٹوئنگ سے تعلق رکھنے والے صادق خان نے بھی حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لندن میں ٹوٹنگ کے علاقے سے لیبر پارٹی کے صادق خان دوبارہ دارالعوام کے رکن بننے میں کامیاب رہے ہیں۔ پاکستانی نژاد صدیق خان 25 ہزار 263 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

صادق خان کا شمار برطانیہ کے سینئیر سیاستدانوں میں ہوتا ہے وہ شیڈو جسٹس کے عہدے پر فائز ہیں، بعد میں انھیں شیڈو منسٹر فار لندن کے عہدے پر فائز کیا گیا ان کے والد بس ڈرائیور تھے جبکہ صادق خان نے اپنی محنت اور لگن سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

انس سرور

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں لیبر پارٹی کے امیدوار اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور کو شکست ہوگئی۔

سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور سمیت 14 پاکستانی نژاد امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -