تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانیہ: پارلیمانی انتخابات، 159 ایشیائی باشندے امیدوار

لندن : برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں ساٹھ پاکستانیوں سمیت مجموعی طورپرایک سوانسٹھ ایشیائی باشندے امیدوار ہیں ۔

برطانوی دارالعوام تک رسائی کے لئے ساٹھ پاکستانیوں سمیت ایک سوانسٹھ ایشیائی امیدوار میدان میں ہیں، بائیس امیدوار بڑی پارٹیوں سے ہیں جبکہ باقی چھوٹی پارٹیوں سمیت آزاد امیدوار کے طورپرانتخاب لڑ رہے ہیں۔

کنزرویٹو پارٹی 36 ایشیائی امیدواروں کی نمائندگی کرنے والی سب سے بڑی جماعت ہے،  لیبر پارٹی 34 جبکہ لبرل ڈیمو کریٹس 32 ایشیائی امیدواروں کی نمائندگی کرے گی۔

امیگریشن کی مخالف جماعت نے 21 ایشیائی امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ 8 ایشین امیدوار گرین پارٹی کی نمائندگی جبکہ آزادانہ الیکشن لڑنے والوں کی فہرست میں صرف 5 ایشیائی امیدوار شامل ہیں، ایشیا سے تعلق رکھنے والے 22 امیدوار ایسے ہیں جو برطانیہ کی چھوٹی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔

سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور گلاسگو سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ انکا مقابلہ اسکاٹش نیشنل پارٹی سے ہیں۔

لندن سے صادق خان امیدوار ہیں ۔

آمنہ احمد جنوبی لندن کے انتخابی حلقے اسٹریتھم سے حکومت کی اتحادی جماعت لبرل ڈیموکریٹ کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔


آمنہ مقامی سوشل ورکر اور لائبریری میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔ ان کا بچپن فوسٹر اسکول میں گزرار ہے۔

برمنگھم میں خالد محمود اورشبانہ محمود مخالفین کی پوزیشن مضبوط نظر آتی ہے ۔

بریڈ فورڈ میں نازشاہ اور جارج گیلوے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

نازشاہبریڈ فورڈ مینٹل ہیلتھ کی وائس چیئر اور ذہنی معذوروں کے حقوق کی وکالت کرتی ہیں، اکتالیس سالہ ناز شاہ تین بچوں کی سنگل ماں ہیں جبکہ انتخابی مہم کے دوران ناز شاہ کو لیبر کے اہم سیاستدانوں کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔

نتاشہ اصغر کنزرویٹیو کی نتاشہ اصغر نیو پورٹ ایسٹ سے امیدوار نامزد کی گئی ہیں، لیبر کی رکن پارلیمنٹ جیسیکا مورڈ انکے مدِ مقابل ہیں، نتاشہ لندن میں بینک میں ملازم ہیں، اس اس سے پہلے وہ کئی ایشین ٹی وی چینل پر میزبانی کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔

نتاشہ اصغر 2009ء کی یورپین پارلیمنٹ کی امیدوار بھی رہی ہیں جبکہ ویلش پارلیمانی انتخابات میں دو بار حصہ لیا ہے۔

ساجد جاوید ووسٹرشائرسے امیدوار ہیں۔

تسمینہ احمد شیخ اسکاٹش نیشل پارٹی کی امیداوار ہیں، ان کے مدمقابل امیدواروں میں لیبر کے مضبوط امیدوار گورڈن بینک اور اسکاٹش کنزرویٹو کے امیدوار لیوک میٹرک گراہم ہیں۔

تسمینہ شیخ 1970ء میں لندن میں پیدا ہوئی اور ایڈنبرا میں پلی بڑھیں ہیں، وہ اسکاٹ لینڈ کی معروف کاروباری خاتون اور وکیل ہیں۔

انھیں شاہی اعزاز ‘او بی ای’ اور ‘وومن آف دا ایئر’ کے اعزاز بھی مل چکے ہیں ، انھیں پاکستان ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ کی حیثیت سے بھی شہرت حاصل ہے

انتخابات میں چھیانوے مسلمان امیدوار ہیں، ان میں سے چوبیس لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے، بائیس لیبر پارٹی اورانیس کنزرویٹوپارٹی کے امیدوار ہیں، یوکے انڈیپینڈنٹ پارٹی کے دس امیدوار ہیں۔

Comments

- Advertisement -