تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بلاول کی تقریر پیپلز پارٹی کی پارٹی لائن ہے، حیدرعباس رضوی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اشتعال آمیز تقریر کے ردعمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسے پی پی پی کی (اسٹیٹڈ پالیسی )پارٹی لائن قراردے دیا۔

ایم کیوایم کے سینئر رہنماء عامر خان، بابر غوری، اشفاق منگی اورحیدر عباس رضوی نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور اس موقع پر حیدر عباس رضوی کا کہناتھا کہ کہ بلاول لکھی ہوئی تقریر پڑھ رہے تھے اس لئے انکے الفاظ کی غلطی قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ یہ پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کی تقریرکے مندرجات کو دھمکی آمیز قرار دیا اورکہا کہ لیاری گینگ وار کے ایسے ملزمان برطانیہ میں موجود ہیں جو کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں اوراس تقریر کے لہجے کے باعث ہم ایم کیو ایم کے قائد کی جان کے لئے خطرہ محسوس کر رہے ہیں اورکسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش ِنظر برطانوی پولیس سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے ایم کیوایم نے انتظامی بنیادپر صوبے بنانے کی بات کی ہے تب سے ایم کیوایم اور اس کے قائد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے تین دن گزرنے کے بعد ایم کیو ایم اس دھمکی آمیز تقریر کے خلاف قانونی اور سیاسی کاروائی کرے گی اوراس سلسلے میں سینٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں وضاحت طلب کی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ملک گیرعوامی احتجاج کا عندیہ دیا۔

حیدرعباس رضوی نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری وضاحت کریں کہ آیا یہ تقریر ماضی میں ڈاکٹرذوالفقارمرزا کی جانب سے دئیے جانے والے بیانات کا تسلسل ہے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب سابق صدر زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کی جاتی تھیں اس وقت الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کی حمایت میں آوازاٹھائی اورریلی نکالی۔

انہوں نے کہا کہ عید کے تین دن گزرنے کے بعد ایم کیوایم کی رابطی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہوگا اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں سندھ کے حکمران اتحاد کے مستقبل پربھی غور کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں