تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بنگلہ دیش:متنازع انتخابات، پرتشدد مظاہرے 18افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں متنازع انتخابات کے موقع پر پرتشدد احتجاج اور مظاہروں نے اٹھارہ افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے ایک سو پچیس سے زائد پولنگ اسٹیشن نذر آتش کردیئے اور ڈیڑھ سو سے زائد اسٹیشنوں میں پولنگ کا عمل متاثر رہا۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں نے الیکشن کو متنازع بنادیا، خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشلس پارٹی کی زیر قیادت اٹھارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے ملک بھر میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر تیرہ افراد جان سے گئے، مظاہرین نے ڈھاکا سمیت ملک بھر میں ایک سو پچیس سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو جلا کر تباہ کردیا، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق مجموعی طور پر ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل نہ ہوسکا۔

شہر شہر پرتشدد واقعات کے باعث عوام گھروں سے نہیں نکلے، حکومتی اعلانات کے باوجود اکثر شہروں کی سڑکیں سنسان رہیں اور پولنگ اسٹیشنز پرووٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بائیکاٹ کے سبب شیخ حسینہ کی عوامی لیگ الیکشن تو جیت جائے گی لیکن اس کی قانونی حیثیت قانونی سوال بن جائے گی، کیونکہ انتخابات کی نگرانی کے لئے امریکہ، یورپی ممالک اور دولت مشترکہ نے اپنے مبصرین بھیجنے سے پہلے ہی انکار کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -